‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2019 - 17:13
News ID: 439548
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے سازندہ تقریروں کو معاشرے میں پھیلتی برائیوں میں کمی لانے کا سبب جانا اور کہا: علماء کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے سے براَئیوں کے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج کے آغاز میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، علم کی اہمیت کے سلسلہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت علیہ السلام کی فرمائش کے مطابق تعلیم حاصل کرئے تاکہ معاشرہ کی ہدایت کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں خود ہی کو نہیں بلکہ دوسروں کو بھی نجات دینی چاہئے ، عالم اور عابد میں یہی فرق ہے کہ عالم دوسروں کو نجات دیتا ہے مگر عابد فقط خود ہی کو نجات دے پاتا ہے۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے ملک میں چوری، خیانت اور فساد جیسے جرائم بہت زیادہ بڑھتے جارہے ہیں کہا: اس کے بڑھنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تعلیمی اور تبلیغی تقریروں اور مجلسوں میں کمی آگئی ہے ، وہ سازندہ تقریریں اور مجلسیں جو مجلس میں شریک شرابخواروں کی شراب ترک کرادے اور بے نمازیوں کو نمازی بنا دے، سود خور کی سود خوری چھڑا دے بہت کم ہوگئی ہیں ، اس طرح کے موثر تقریر بہت کم ہوگئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم مجلسوں کو تعلیم و تبلیغ کے میعار پر پڑھیں تو فساد کم ہوجائے گا، علماء کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے سے برائیوں کے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ با بیان کرتے ہوئے کہ اگر مجلسیں اور تقریریں تعلیمی و تبلیغی ہوجائیں تو معاشرہ بدل سکتا ہے کہا: کبھی ایک تقریر ایک جمعیت کو بدل سکتی ہے۔

انہوں نے بیان کیا: ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ ہماری تقریریں کس قدر مخاطب پر اثر انداز ہیں ، علماء اور مقرریں کی تقریروں اور مجلسوں میں رضائے الھی پوشید ہو، اگر یہ دونوں شرطین ہوں گی تو خداوند متعال 70 انبیاء علیھم السلام کی تبلیغ کا اجر اس مبلغ کے لئے قرار دے گا، مبلغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ کے راستہ کی جانب لوگوں کی ہدایت کرے اور لوگوں تک الھی تعلیم پہونچانے کو اپنا منشور قرار دے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬